ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات کے نوساری میں بس اور کار میں خوفناک تصادم، 9 افراد ہلاک، 28 زخمی

گجرات کے نوساری میں بس اور کار میں خوفناک تصادم، 9 افراد ہلاک، 28 زخمی

Sat, 31 Dec 2022 11:07:47    S.O. News Service

گاندھی نگر،31؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  گجرات کے نوساری میں نیشنل ہائی وے نمبر 48 پر ہفتہ کی صبح ایک کار اور بس کے درمیان زبردست حادثہ ہوا۔ اس حادثے میں 9 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 28 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔

اطلاع دیتے ہوئے نوساری ضلع پولیس کے حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی 11 افراد کو نوساری کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ 17 افراد ولساڈ میں زیر علاج ہیں۔ وہیں، ایک شدید زخمی مسافر کو علاج کے لیے سورت سول اسپتال لے جایا گیا ہے۔


Share: